نئی دہلی16مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عمان کے تقریباً 30نوجوان کاروباری سربراہوں کے ایک گروپ نے آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔ اومان کے کاروباری سربراہوں کا گروپعمان-ہندوستان مشترکہ کاروباری کونسل کا حصہ ہیں۔ گروپ کیممبروں نے دونوں ملکوں کے درمیان طویل مشترکہ تاریخی اور بحری رابطوں پر اپنے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔بات چیت کے دوران وزیراعظم نے دونوں ملکوں کیدرمیان توانائی کے تحفظ اور خوراک کی سکیورٹی میں تعاؤن کی گنجائش کو اجاگر کیا۔ جناب مودی نے گروپ کے ممبروں کو اومان کے سلطان کو اپنی طرف سے مبارکباد سے بھی مطلع کیا اور مقدس ماہ رمضان کے آغازکے موقع پرمبارک باددی ہے۔